مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ارب پتی امریکی شہری وارین بافٹ نے اپنی دولت کا ایک بڑا حصہ خیراتی اور فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بافٹ کی کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ وارن بافٹ نے اپنی دولت میں سے3 ارب 40 کروڑ ڈالر فلاحی کاموں کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔امریکی دولت مند کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم 5 فلاحی اداروں کے ذریعے صرف کی جائے گی۔ امریکی تاریخ میں کسی کاروباری شخص کا اتنی بڑی رقم عطیہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ ان کے خاندان کی 4 دوسری فلاحی تنظمیں بھی انسانی بہبود کے منصوبوں پرکاموں پر پیسے صرف کرتی ہیں۔ ان کے خاندان کی ایک کمپنی تعلیم کے شعبے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جو ان کی اہلیہ سوزان کے نام سے کام کر رہی ہے۔ شیرووڈ فاؤنڈیشن ان کی بیٹی، ھوارڈ جے بافٹ ان کے بڑے بیٹے، نوفو چھوٹے بیٹے بافٹ پیٹر اور اہلیہ جینیفر کے نام سے کام کام کرتی ہے۔ان فلاحی تنظیموں کو بافٹ 31 ارب ڈالر کی رقم دے چکے ہیں۔ بزنس جریدے فوربز کے مطابق بافٹ کی دولت 82 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ بل گیٹس اور امازون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بیزوس کے بعد دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔
ارب پتی امریکی شہری وارین بافٹ نے اپنی دولت کا ایک بڑا حصہ خیراتی اور فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1882344
آپ کا تبصرہ